ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران عدت نکاح کا کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب

دوران عدت نکاح کا کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔معاون وکیل کا کہنا ہے کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

 عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر وکیل شیر افضل مروت دلائل دیں۔

Ansa Awais

Content Writer