خبردار،سموگ اور دھند کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کے خدشات

بجلی بریک ڈاؤن ،سرما،سموگ،دھند،سٹی42
کیپشن: electricity tower,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سموگ اور دھند کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کے خدشات، این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز کی صفائی،ڈسک انسولیٹرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا۔
موسم سرما میں سموگ اور دھند کی وجہ سے بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے این ٹی ڈی سی نے شہر کو بجلی سپلائی کرنے والے سرکٹس پر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے برقی لائنز کی صفائی شروع کر دی ہے۔

ٹرانسمیشن لائینز پر نصب ڈسک انسولیٹرز کی بھی پانی کے پریشر کیساتھ صفائی کی جارہی ہے،ماضی میں ڈسک انسولیٹرز پر سموگ بریک ڈائونز کی بنیادی وجہ قرار دی گئی تھی، اب کی بار این ٹی ڈی سی نے قبل از وقت ہی بریک ڈاؤن سے بچنے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کیے ہیں۔

کالا شاہ کاکو سے بند روڈ سرکٹ پر خراب انسولیٹرز کو تبدیل کر دیا گیا،راوی سے شالامار سرکٹ پر بھی صفائی کے کام کو مکمل کر لیا گیا، اسی طرح نیو کوٹ لکھپت سرکٹ پر بھی ڈسک انسولیٹرز کی صفائی اور تبدیلی کا کام کیا گیا۔