ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پوری قوم شہداء کی احسان مند ہے، شہداء کے خاندان ہمارے خاندان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےکور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال  اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں سے ہی ملک میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں۔

عثمان بزدار کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انتہاپسندی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل مائنڈ سیٹ ہے۔ قوم کی حمایت سے اس مائنڈسیٹ کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کےمحب وطن اور دلیرعوام کاعزم انتہائی مضبوط ہے۔شہداءکےخاندان ہمارےخاندان ہیں،انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer