فرزانہ صدیق: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں تاحال جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جمع نہیں کرایا جاسکا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین صبح جوڈیشل کمپلیکس میں سائفرکیس کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت قانون کا جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث سماعت کل اڈیالہ جیل نہیں ہوسکتی، نوٹیفکیشن کل جمع ہونے کی صورت میں جج ابوالحسنات اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ جاری کریں گے۔