( سٹی42) پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بیان پر ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ ڈٹ گئے ۔
صحافی نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ آپ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی خود چیئرمین ہونگے جبکہ علی ظفر نے اور اعلان کیا ہے ؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ جو عمران خان نے کہا وہ میں نے آکر بتایا ، اگر انہیں کچھ اور بتایا ہے تو وہ سنتے رہیں میں کیا کہہ سکتا ہوں ،کیا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے ؟ صحافی کا سوال،،وہ درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔
صحافی نے پھر سے سوال کیا کہ کیا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے ؟ لطیف کھوسہ نے پھر سے جواب دیا کہ وہ درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں، اس سارے معاملے سے متعلق جب عمران خان کی بہن علیمہ خان سے پوچھا گیا ،علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر میں صحیح کون کہہ رہا ہے ، جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں علی ظفر بھی سچے ہیں،علی ظفر بھی یہی کہہ رہے ہیں آپ نے درست نہیں سنا،صحافی نے سوال کیا کہ ایک کہہ رہا ہے عمران خان ہی چئرمین ہیں دوسرے فریق نے چئرمین کا اعلان کر دیا؟جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں۔