ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کیلئے بری خبر، اساتذہ نے یوم سیاہ کا اعلان کر دیا

 Protest of University teachers in Karachi
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جامعہ کراچی میں تنخواہیں رکنے پر اساتذہ نےکلاسز و امتحانات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سرکاری جامعات کی گرانٹ میں تاخیر کے خلاف جامعہ کراچی میں اساتذہ نےجمعرات کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا، جبکہ اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر ایک روز میں گرانٹ جاری نہ کی گئی تو جمعہ سے مارننگ اور ایوننگ پروگرام میں کلاسز اور امتحانی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

 ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے تنخواہیں جاری نہ کرنے پر انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ نے بدھ کے روز اجلاس کیا، اجلاس صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر صالحہ رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیضان نقوی، غفران عالم اور شاہ علی القدر سمیت دیگر اساتذہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے تنخواہوں و دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مناسب آواز نہ اٹھائے جانے کے باعث آج ایک بار پھر تنخواہ تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔اجلاس میں مجلس عاملہ کے ارکان کو مطلع کیا گیا کہ بدھ کو ڈائریکٹر فنانس سے ملاقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ سندھ گورنمنٹ کی طرف سے گرانٹ میں تاخیر ہے جس کے باعث اس ماہ تنخواہ کم از کم پیر 5 دسمبر تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔ انجمن اساتذہ نے تنخواہوں میں تاخیر کو ناقابل قبول امر قرار دیا۔

اجلاس میں موجود  انجمن اساتذہ نے تنخواہوں میں تاخیر کو ناقابل قبول امر قرار دیا  اور متفقہ طور پر اس بات کی منظوری دی کہ انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ طے کرتی ہے کہ اگر جمعرات تک گرانٹ اور تنخواہیں نہ آئیں تو جمعہ 3 دسمبر سے مارننگ و ایوننگ کی تدریس اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ سندھ گورنمنٹ اعلیٰ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے اعلی تعلیم کے لیے صرف کی گئی رقم کو اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کے لئے سرمایہ کاری شمار کیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر