ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراگ اگروال  نےٹوئٹر کے سی ای او کاچارج سنبھال لیا

parag agarwal new ceo of twitter
کیپشن: agarwal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر جیک ڈورسی کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر پراگ اگروال  نے کمپنی کے سی ای او  کا چارج سنبھال لیا۔

 بنیادی طور پر ایک سافٹ وئیرانجنئیر اگر وال نے ممبئی میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، کیلیفورنیا امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی  سے پی ایچ ڈی  کی  جس کے بعد انہوں نے اے ٹی اینڈ ٹی لیبز، مائیکروسافٹ اور یاہو میں بھی کام کیا۔

اگروال کے لیے یہ مسلسل عروج کا سلسلہ ثابت ہوا ہے۔ جنہوں نے 10 سال قبل ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی تھی جب وہاں ہزار سے کم ملازمین تھے۔

37 سالہ پراگ اگروال کو ٹوئٹر کا سی ای او بننے پر ایک ملین ڈالر سالانہ تنخواہ اور بونسز ملیں گے جبکہ وہ کمپنی کے 12.5 ملین ڈالر کے حصص کے بھی مالک ہوں گے تاہم انہیں یہ حصص اگلےسال فروری سے 16 قسطوں میں ادا کئے جائیں گے۔