ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی مرکز پر کرپشن کی ایک اور داستان بے نقاب

anti corruption Punjab
کیپشن: anti corruption Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اینٹی کرپشن راولپنڈی نے انٹر پارٹ ٹو کا امتحان لینے کے لئے گورنمنٹ کرسچئین ہائر سکینڈری سکول راجہ بازار میں تعینات سپریٹنڈنٹ 25ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

 تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لینے والا راولپنڈی بورڈ  کا سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتار  ویڈیو میں ٹریپ ریڈ کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے 

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب    کے مطابق ملزم گورنمنٹ کرسچئین ہائیر سکینڈری سکول راجہ بازار کے امتحانی سینٹر پر سپریٹنڈنٹ تعینات تھا ۔ راولپنڈی بورڈ کے تحت طلبا و طالبات سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ۔  ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب   کا کہنا تھا کہ راولپنڈی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 6 دسمبر تک جاری رہیں گے ، اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ٹریپ ریڈ کرکے ملزم اشتیاق احمد ایس ایس ٹی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب   کا مزید کہنا تھا کہ سرکل آفیسر راولپنڈی زولفقار بازید نے مجسٹریٹ طلعت وحید کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔  ملزم سے موقع پر رشوت کے نشان زدہ 25 ہزار روپے برآمد، ملزم نے مدعی سے زیادہ نمبرز لگانے کے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی ۔ مدعی دانش رضا بارہویں جماعت کا طالب علم اور امتحانی مرکز پر امیدوار تھا ۔ ملزم اشتیاق احمد محکمہ تعلیم میں سنیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے جو راجہ بازار امتحانی سینٹر پر بطور سپریٹنڈنٹ ڈیوٹی دے رہا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب  محمد گوہر نفیس   کا کہنا تھا کہ  ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 43/21 درج کرلیا گیا ہے جبکہک  امتحانی مراکز پر کرپشن کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں،  اینٹی کرپشن کی  جانب سے   پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔