(قیصرکھوکھر) حکومت پنجاب نے چار پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیدی ہے ۔
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے چار پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران میں زوہیب نصراللہ رانجھا ، کامران حامد ، بشری جمیل اور عمارہ شیرازی شامل ہیں ، جن کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چاروں افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے کے بعد بھی مذکورہ پولیس افسران پنجاب میں ہی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سےمحمد ہارون جوئیہ اور شوکت علی کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ایس پی رانا طاہر رحمان، عارف شہباز وزیر،سمیع اللہ،عثمان باجوہ اور طارق عزیزکو ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دی۔راناشجاعت علی، ذوالفقار احمد،محمودالحسن گیلانی،شاہدمحمودشیخ کو بھی ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دے دی گئی۔
علاوہ ازیں سعادت علی یاسین، خالدمصطفیٰ کورائی، ثاقب ابراہیم ،ظفراقبال ملک،قمررضاجسکانی،محمداشفاق، غلام مرتضیٰ تبسم،فضل حامد اور انعام ریاض کو بھی گریڈ19میں ترقی دے کر ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اپریل میں 400 ہیڈ کانسٹیبلز اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دی گئی،ہیڈ کانسٹیبلزسےاے ایس آئی کےعہدے پرترقی پانے والوں میں خالد گجر،ماجد علی اورعبدالغفار سمیت اوردیگر شامل تھے،اس وقت کے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہناتھا کہ لاہور پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ عرصہ دراز سےرکا ہواتھا،میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہراہلکار کا بنیادی حق ہے۔
ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا،اہلکاروں کی اے سی آرز مکمل ہونےپرمزید ترقیاں دی جائیں گی،ایس ایس پی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بھلائی اور خیرکےلئے کام کریں۔