شہر میں جرائم  بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

شہر میں جرائم  بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) 80 فیصد سے زائد جرائم میں ریپ کرمنل کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کیلئے ڈیڑھ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کیلئے 12 ہزار سے زائد اشتہاری سر درد بن چکے ہیں، کرمنل ریکارڈ کے ڈیٹا نے آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا ہے، کرمنل ریکارڈ آفس کے ڈیٹا کے مطابق 80 فیصد جرائم میں وہی ملزمان شامل تھے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے شہر کے تمام تھانوں میں 150 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس نے پہلے بھی گرفتار کیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ ملزمان کی تفتیش میں ایسے نقائص کیوں آئے، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان جیلوں سے جلد واپس آکر پھر بلا خوف و خطر گھناؤنے جرائم میں ملوث ہوئے ہیں۔