ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کا احسن اقدام، سکولوں کو نصابی کتب ملنا شروع

محکمہ تعلیم کا احسن اقدام، سکولوں کو نصابی کتب ملنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سیشن 2019 اور 2020 کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 19 لاکھ کتابیں چھاپ لیں، پی ایم آئی یو نے لاہور ڈسٹرکٹ کو کتابوں کی ترسیل شروع کر دی، 40 فیصد کتابیں لاہور کے 5 سکولوں میں پہنچا دی گئی، آئندہ سال 6 لاکھ بچے مفت کتابوں سے استفادہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے نو لاکھ کتاب لاہور کے 5 سکولوں میں پہنچا دی گئی ہیں، مذکورہ 5 سکولوں میں پائیلٹ سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ٹاؤن، ریٹی گن روڈ، جلوموڑ اور کمپری ہینسو گھوڑے شاہ شامل ہیں، باقی دس لاکھ مزید کتاب آئندہ ہفتہ میں دی جائیں گی۔

پرنسپل رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ کتابوں کی قبل از وقت ترسیل احسن اقدام ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سیشن 2019 یکم مارچ سے شروع کیا جائے گا،   پی ایم آئی یو ذرائع کے مطابق 19 لاکھ کتاب دی جائیں گی، ضرورت کے مطابق مزید کتابیں تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد فراہم کر دی جائیں گی۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos