ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالا کالونی میں گلیوں، سیوریج کی حالت خراب، مکین سراپا احتجاج بن گئے

Gawala Colony streets, city42, sewerage system, Lahore civic problems
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رومیل الیاس:  گوالا کالونی ہربنس پورہ کی گلیاں مرمت نہ ہونے کے باعث  تباہ حال، سیوریج نظام ناکارہ ہو گیا۔ گوالا کالونی کے مکینوں نے سیاسی نمائندوں، اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
مکینوں کا کہنا ہے کہ  گوالا کالونی مسائل کاگڑھ بن گئی ہے۔  بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پر ووٹ لیے گئے۔لیکن الیکشن کے بعد  کوئی بھی سیاستدان دوبارہ گوالا کالونی میں نہیں آیا۔

گوالا کالونی کے باسیوں نے شکوہ کیا کہ تباہ حال گلیوں نے آمد و رفت متاثر کر رکھی ہے۔ سیوریج مسائل نے علاقے کو گندگی کا ڈھیر بنادیا ہے۔ صاف پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام درپیش مسائل کا فوری نوٹس لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔