پنجاب سپورٹس بوڈ ےاولمپکس ایسوسی ایشن کودفترخالی کرنےکا نوٹس دےدیا

Punjab Sports Board asks Olympic Committee to vacate the premises at Qaddafi Stadium Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب اسپورٹس بورڈ نے پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کو دفتر خالی کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب اولمپکس آفس سے متصل جگہ میں اسپورٹس میڈیسن کلینک بنایاجارہاہے۔

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے جگہ کم ہونے پر پنجاب اولمپکس  ایسوسی ایشن سے دفترخالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کو15 دن میں جگہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دفتر کی سہولت جولائی 2017 میں فراہم کی گئی تھی۔  اس دفتر  میں ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں برائے نام رہیں اور گزشتہ طویل عرصہ سے یہ دفتر غیر فعال تھا۔

سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام اسپورٹس میڈیسن کلینک کھلاڑیوں کی انجریز اور فٹنس کے دیگرمسائل کے حل میں معاونت فراہم کرنے کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ اوولمپکس ایسوسی ایشن سے دفترخالی کروانے کا فیصلہ وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہدایات پرکیا گیا جنہوں نے چندروزقبل نے سپورٹس میڈیسن کلینک کا دورہ کیاتھا۔