ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے ملاقات کریں گے؟ صحافی کے سوال پر اسد عمر کا دلچسپ جواب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے صحافیوں کے کچھ سوالات کے جوابات دیے، کچھ کے گول مول جواب دیے اور کچھ کے ٹال گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ پارٹی میں کوئی فعال کردار ادا کریں گے۔اسد عمر نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ووٹ صرف عمران خان کا ہے، کوئی ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا، صبح سے تیسری عدالت میں پیش ہوا ہوں۔ 
صحافی نے سوال کیا کہ آپ لاہور جا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقات کریں گے؟اسد عمر نے جواب دیا  کہ ’’فی الحال تو  دہشتگردی عدالت جا رہا ہوں ، آپ نے ساتھ چلنا ہے تو چلیں۔‘‘ اسد عمر نے کہا ابھی دہشتگردی کی عدالت جانا ہے، پہلے اپنا کیس تو بھکت لیں ، پھر دیکھیں گے۔

صحافی نے دریافت کیا کہ جب پی ٹی آئی پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکی ہے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟اسد عمر نے اس بات کا جواب ٹال گئے اور کہا کہ اس پر کسی دن آرام سے تفصیلی بات کریں گے۔صحافی نے دریافت کیا کہ حالات کب بہتر ہوں گے؟اسد عمر نے جواب دیا کہ ادارۂ شماریات کی رپورٹ آ گئی ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی ہے جو شدید مشکلات کا شکار ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر