(فضہ نور)گورونانک دیوجی کا 550 واں جنم دن کی تیاریوں کے لیے سکھوں نے 1 ارب 30 کروڑ روپے مانگ لیے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کی ٹکٹ کا حقدار کون؟ فیصلہ کل ہوگا
تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کو بھر پور انداز سے منانے کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ پ ربندھک کمیٹی نے1 ارب 30 کروڑ روپے مانگ لیے،جنم استھان ننکانہ صاحب میں نشان خالصہ، 200 نئے کمرے اور 2 ٹینٹ سٹی آباد کیے جائیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب نے وفاق کو خط لکھ دیا
حکومت سے 550 ویں گورپورب پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جنم دن آئندہ سال نومبر میں منایا جائیگا، اس حوالے سے پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت مختلف گوردواروں میں کارسیوا کے منصوبوں کے لئے تجاویز متروکہ وقف املاک بورڈ اور وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں۔