ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مہنگا اونٹ ریکارڈ قیمت میں فروخت 

most costly camels
کیپشن: most costly camels
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  مقدس ماہ رمضان میں سعودی عرب میں ایک اونٹ  ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ نیلامی کے لئے پیش کئے جانے والے اونٹ کی زیادہ سے زیادہ بولی 7 ملین سعودی ریال ( تقریبا 34 کروڑ پاکستانی روپے ) کی لگائی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق خریدار نے ساری رقم نقد ادا کی تاہم  جس  شخص نے اسے اتنی اونچی بولی دے کر خریدا ہے اس نے اپنا نام پوشیدہ رکھا ہے ۔تاہم ذرائع کے مطابق خریدار سعودی شہری ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں اب تک کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب کے اس انوکھے اونٹ کی نیلامی کے دوران 70 لاکھ سعودی ریال (34 کروڑ پاکستانی روپے) کی بولی لگائی گئی۔سعودی عرب کے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک، اس اونٹ کے لئے سرعام نیلامی کا انعقاد کیا گیا تھا۔