کورونا کا خدشہ، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

کورونا کا خدشہ، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:کورونا وائرس کا خدشہ، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رینماء حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کل منگل کے روز سماعت کے لیے مقرر کردی۔

حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹس کی وساطت سے چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں درخواست ضمانت منظور جبکہ آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج کی۔ کورونا وائرس کے باعث کئی قیدیوں اور ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کی جارہی ہیں، جیل میں کورونا وائرس خدشات ہیں جبکہ نیب تفییش مکمل کرچکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کورونا وائرس خدشات کے باعث ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ کل اکتیس مارچ کو حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔