ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :دنیا بھر میں مخیر حضرات کورونا وائرس کے متاثرین میں امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی  پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


اس سے قبل باکسر عامر خان نے اپنی اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نا صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی باکسر عامرخان نے این ایچ ایس اسپتال کو کورونا وائرس متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کی تھی۔

اس ضمن میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے اس لیے اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔

یاد رہے اس وقت دنیا میں  کورونا وائرس کے مریضوں  کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور ہر گھنٹے یہ رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے،34 ہزار اموات ہوچکی ہیں،امریکا  کورونا وائرس متاثرین میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔امریکی ڈاکٹر فائوچی کہتے ہیں کہ اس وائرس سے ایک لاکھ سے زائد امریکی مر سکتے ہیں۔


 یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 4 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer