ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے عمران خان کے گرد شکنجہ کس لیا

ایف بی آر نے عمران خان کے گرد شکنجہ کس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے فلیٹس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سیاستدانوں اورکاروباری شخصیات کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی، مہنگے ترین فلٹیس خریدنے والوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیرخارجہ خواجہ آصف سمیت اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا کہ اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے مہنگے ترین فلیٹس خریدنے والے سیاستدانوں کی تفصیلات ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھیج دی گئی ہیں۔

 کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کےکانسٹی ٹیوشن ایونیو گرینڈ حیات ڈویلپمنٹ فلیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ملکی تاریخ کا "عباسی" حکمران ، عوام پر مہربان، پٹرول سستا کرنے کا دان

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کانسٹی ٹیوشن ایونیو گرینڈ حیات ڈویلپمنٹ اسلام آباد میں سال 2016 میں تین کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ خریدا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نےلگژری اپارٹمنٹ سال 2015 میں خریدا۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے اپارٹمنٹ کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح شہباز وزیراعلی پنجاب اورثاقب برجیس نے بھی کروڑوں روپے مالیت کے اپارٹمنٹس خرید رکھے ہیں۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق فلیٹس مالکان کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کردیا گیاہے۔