ویب ڈیسک: پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا. جس کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کردی تھی۔