ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوؒں میں ہوشربااضافہ کر دیا گیا
کیپشن: Petrolium price,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کر دیا گیا۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276روپے 54پیسے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 248 روپے74 پیسے  ہو گئی ہے۔ پٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے جبکہ 5 فی لٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے کردی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد گئی ہے۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کے اضافہ کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے جبکہ  پانچ روپے فی لٹر لیوی عائد گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔