تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے   خوشخبری آگئی  

 آئل ،قیمتیں،پام آئل ،گھی ،انڈنیشیا، ملائیشیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کو وقتی ریلیف مل گیا۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے رکی ہوئی پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔

  انڈونیشیا اور ملائیشیا سپلائی آنے کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔ سولہ کلو کے کنستر پر 1100 روپے جبکہ کنستر والے فی لیٹر تیل میں 68 روپے سے زائد کمی ہوئی۔

 مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے کنستر پر فی کلو 50 سے 68 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں برانڈڈ کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

  خیال رہے شہریوں نے تیل اور گھی سستا ہونے پر سکھ کاسانس لیا۔ تیل اور گھی کے کنستروں کا وافر مقدار میں استعمال ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر کیا جاتا ہے۔

 پہلے مرحلے میں سیکنڈٹیئر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کی جانب سے فی لیٹر اور 5 لیٹر کے تیل گھی کے کارٹن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔