ویب ڈیسک: پی پی 224 اور 228 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ناصر بیگ کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قوت اور طاقت بڑھے گی، ایک زمانےمیں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے،آج عمران خان ہیں۔
عامرڈوگر نے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر آگیا ہے، عمران خان روشنی اور امید کی آخری کرن ہیں۔ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی۔
خیال رہے کہ ناصر بیگ 40 سال سے زائد عرصے تک پیپلز پارٹی کا حصہ رہے اور پیپلز پارٹی کے دور ہی میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ 2015 میں انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔