نئے نویلے جوڑے کو 13لاکھ روپے جرمانہ

نئے نویلے جوڑے کو 13لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس دنیا بھر میں قیامت ڈھا رہا ہےاب تک  ایک کروڑ سے زیادہ مریض سامنے آچکے ہیں،ان میں سے پانچ لاکھ سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان میں سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 50لاکھ کے قریب ہے۔   کورونا وائرس کی شدت کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،اس لاک ڈائون کے دوران عبادت گاہوں، مقدس مقامات،کھیلوں کے میدان،کاروباری مراکز، فضائی آپریشن،پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا۔

ایشیائی ممالک میں بھارت سرفہرست ہے، بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے زیادہ سخت لاک ڈائون کیا ،اس سے آبادی کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ۔

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنا ایک خاندان کو مہنگا پڑ گیا۔ 6لاکھ بھارتی روپے (تقریباً13لاکھ 32ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فیملی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھیلوار سے ہے۔ انہوں نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی میں 50سے زائد مہمان بلا لیے جن میں سے 15میں بعد ازاں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

 
 
رپورٹ کے مطابق دولہے کے والد کا نام گھیسولال راٹھی بتایا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلیکٹر راجندر بھٹ کا کہنا تھا کہ ”گھیسو لال کے بیٹے کی شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 15میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اب ان میں سے ایک کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ ہم نے اس شادی میں آئے مہمانوں کو قرنطینہ میں رکھنے اور دیگر انتظامات پر 6لاکھ 26ہزار 600روپے خرچ کیے چنانچہ ہم نے یہ رقم گھیسولال کو جرمانہ کرکے پوری کر لی جس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer