عدالت نے ریچھ کو سزائے موت سنادی

عدالت نے ریچھ کو سزائے موت سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) جانور پالنے کے شوقین افراد ان کی خوب خاطر کرتے ہیں،گرمی،سردی،بارش،طوفان اور حالات خراب ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے فکرمند رہتے ہیں،ماضی میں بڑے  خاص کر بچے ریچھ کا تماشا دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے تھے مگر اب یہ سب ختم ہوگیا،ریچھ بظاہر تو انسان دوست ہوتا  ہےلیکن جب غصے میں ہو تو نتائج برے ہوتے ہیں۔ایک ایسا انوکھاواقعہ سامنے آیا جہاں عدالت نے ریچھ کو سزائے موت سنادی۔ 

تفصیل کے مطابق یہ تو سب جانتے ہیں کہ ریچھ زیادہ تر پہاڑی علاقوں، جنگلوں میں رہنا پسند کرتے ہیں اور اپنے دشمن پر حملہ آور ہوتے جان سے مار دیتے ہیں،مگر یہ معاملہ کچھ اور ہے ریچھ کو سزائے موت کیوں سنائی گئی؟اٹلی کے علاقہ میں ایک ریچھ کو موت کی سزا اس لئے سنائی گئی کہ اس نے باپ، بیٹے پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے،جس کے بعد متاثرہ افراد نے ریچھ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

 مقدمہ عدالت میں چلا تو عدالت نے متاثرہ باپ، بیٹے کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریچھ کو سزائے موت سنادی،عدالتی فیصلہ کے بعدجانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیموں کا ردعمل بھی سامنے آیا، تنظیموں  نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا کو واپس لیا جائے۔

متاثرہ باپ بیٹے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم شمالی علاقے میں پہاڑوں پر سیرو سیاحت کی غرض سے گئے،تھکن کی وجہ سے وہاں آرام کے لئے بیٹھے تھے کہ اچانک جنگلی ریچھ نے حملہ کردیا،اپنے دفاع کے لئے ہم بھی ہوشیار ہوگئے،ان کا کہناتھا کہ اگر ہم ہوشیار نہ ہوتے تو شاید وہ ہمیں مار ڈالتا۔

اٹلی کے محکمہ ماحولیاتِ تحفظ اور تحقیق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہاڑوں میں گھومنے والوں کوریچھ اپنا آسان ہدف سمجھتا ہے اس لیے ہم لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتے۔حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے تمام صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئےحکم دیا کہ ریچھ کو مارنے کا بندوبست کیا جائے۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer