ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے اچھی خبر

 پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال ( راؤ دلشاد) پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ شہریوں کیلئے اچھی خبر، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس کی کارپوریشن فیس وصولی کیلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی کے تحت کارپوریشن فیس اشٹام پیپرزکے چالان کیساتھ ہی ڈی پوزٹ ہوسکے گی۔  

میٹروپولیٹن کارپوریشن ( ایم سی ایل) نے ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی کی آن لائن وصولی کا فیصلہ کر لیا، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے معاہدے کرنے کی منظوری دیدی، فرسودہ مینوئل نظام کے خاتمہ کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے آٹومیشن کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ کیا، اربوں کی جائیدادوں کا کارپوریشن کا پراپرٹی ٹیکس آن لائن سسٹم کے تحت ڈائریکٹ ایم سی ایل اکاؤنٹ میں آسکے گا، پراپرٹی کیلئے لین دین پر ٹیکس وصولی آٹومیشن سسٹم کے تحت ہوسکے گی، پراپرٹی کی خریداری پر رجسٹری کیلئے سٹامپ پیپر کیساتھ ٹی ٹی آئی پی کا چالان بھی جنریٹ ہوسکے گا۔

سٹیمپ ڈیوٹی اور کارپوریشن ٹیکس ایک فیصد ایک ساتھ جمع کرانا ہوگا، کارپوریشن فیس بذریعہ پنجاب بینک ایم سی ایل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوگی، ٹی آئی پی پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوگا۔

دوسری جانب میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تجاوزات کا ضبط شدہ سامان نیلام کر دیا، راوی زون اور سمن آباد زون کے زیر قبضہ تجاوزات کا سامان نیلام کیا گیا، داتا گنج بخش زون انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیڈولڈ نیلامی کا عمل مکمل نہ ہوسکا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی راوی زون انتظامیہ نے ضبط شدہ سامان ایک لاکھ 36 ہزار میں نیلام کر دیا۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو، ایم او ریگولیشن سمن آباد زون نور الصبا، ایم او ملک ادریس کی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تجاوزات کا سامان واپسی کے بجائے نیلام کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer