خار حملہ،جوانوں کے خون کے عطیات،فوجی ہیلی کاپٹر  زخمیوں کو پشاور لارہا ہے

Army sends Helecopter to shift Khar injured to Peshawar, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باجوڑ کے ہیڈکوارٹرخار میں جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں  دہشتگرد حملہ میں بھاری جانی نقصان اور زخمیوں کی بہت بڑی تعداد کو سنبھالنے کے لئے پاک فوج بھی مدد کو آ گئی۔ آرمی نے زخمیوں کو خار ہسپتال سے پشاور منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیج دیا،  معاملات کی نگرانی کے لۓ IGFC میجر جرنل نور ولی باجوڑ پہنچ گۓ۔

شندائی موڑ، باجوڑ میں جے یو آی - ایف کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں دھماکہ کے شیدزخمیوں کو خار سے پشاور تک  منتقل کرنے کے لئے  پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے، پشاور میں سی ایم ایچ اور لیڈی ولنگٹن میں ایمرجنسی  کو سنبھالنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زخمیوں کو خون کے عطیات بھی دیئے جارہے ہیں۔