تشدد کا شکار بچی کے کئی زخم بہتر، انفیکشنز کنٹرول لیکن حالت تب بھی بگڑ گئی

Rizwana's condition deteriorated again, General Hospital Lahore, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جج کی بیگم کے  تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کی حالت آج صبح ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی۔

اسلام آباد کے جج کی بیوی کے تشدد کا شکار لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج بچی  رضوانہ کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دئیے، رضوانہ کو وینٹی لیٹرپر منتقل کیا جا سکتا ہے، بچی کے علاج میں پیچیدگیوں کو سمجھ کر بہتر فیصلے کرنے کے لئے 13 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا جا رہا ہے۔ 

سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ  رضوانہ پر 3 سے 4 ماہ پہلے سے تشدد کیا جارہا تھا۔  پرانے زخموں کا علاج نہ کرنے سے ان میں کیڑے پڑ گے۔  رضوانہ کو ہسپتال تک لانے میں بہت دیر کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے جج کی بیوی کے تشدد کا  شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ 6 روز سے  لاہور کےجنرل اسپتال میں زیر علاج ہے اور بچی کی طبیعت کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ  آج صبح 4 بجے بچی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد اسے دوبارہ آکسیجن لگا دی گئی۔ اب 13رکنی بورڈبنانےجارہے ہیں، میڈیکل بورڈ رضوانہ کی طبیعت بگڑنے کے اسباب کاتجزیہ کرےگا۔

پروفیسرالفریدظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت اتاڑ چڑاو کا شکار ہے، کبھی بہتر ہوجاتی لیکن کچھ ہی دیر بعد طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔

،پرنسپل جنرل ہسپتال نے بتایا کہ  بچی کی طبعیت کل رات دوبارہ طبیعت خراب ہوگئی۔ خون میں آکسیجن کی مقدار میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ایک پھیپھڑے میں انفیکشن بھی دیکھا گیا۔

 پروفیسرالفریدظفر نے کہا کہ بچی کے لئے آئندہ 48 گھنٹے  کا وقت بہت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریشان کن بات ہے کہ رضوانہ کی اچانک ہی طبعیت بگڑ جاتی ہے،گزشتہ روز  رضوانہ کی طبعیت بہت بہتر تھی، وہ خوشگوار موڈمیں بات کرتی رہی اور گھر جانےکی ضدکر رہی تھی۔

 پروفیسرالفرید ظفر کے مطابق میڈیکل بورڈ رضوانہ کی طبیعت بگڑنےکا جائزہ لےگا، وزیر صحت نے بھی رضوانہ کا معائنہ کر کےکچھ ادویات تبدیل کی ہیں، دل کا ڈاکٹر بھی اب رضوانہ کامعائنہ کرےگا، رضوانہ کے خون میں پلیٹ لیٹس 12ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار ہو گئے ہیں۔

پروفیسرالفریدظفر  نے بتایا کہ رضوانہ کےسر کی روزانہ 3 مرتبہ پٹی تبدیل ہو  رہی ہے، کمرپر زخم کی صفائی اور مرہم پٹی پلاسٹک سرجری والے کر رہے ہیں، رضوانہ کےجگر کےانفیکشن میں معمولی کمی آئی ہے جبکہ گردوں کی انفیکشن ختم ہو چکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ  سائیکولوجسٹ بھی رضوانہ کے علاج میں شامل ہے، رضوانہ کی روزانہ کی بنیاد پر کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے،کاؤنسلنگ سے اس کے ڈر اور خوف میں بھی بہتری آئی ہے۔