(زین مدنی)لالی وڈ انڈسٹری کی نامور گلوکار عاطف اسلم اور سجل کی میوزک ویڈیو رفتہ رفتہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی کی عید کے موقع پر ریلیز کی گئی میوزک ویڈیو رفتہ رفتہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے،عاطف اسلم کی یہ نئی میوزک ویڈیو جس میں اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے نظر آرہی ہیں، اس وقت ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایتکار حسام بلوچ ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں،یہ میوزک ویڈیو، تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہوئی ہے،گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کے مداح اس نئی میوزک ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔
The wait is over now - Rafta Rafta video out now!
— Atif Aslam (@itsaadee) July 21, 2021
Link: https://t.co/7dMsrn9dX5#AtifAslam #Aadeez @Iamsajalali #AtifAslamNewSong #OmerAhmed #hassambaloch #RajRanjodh @MusicTarish #ICRecord pic.twitter.com/s5ytTtsh8b