(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں،عائزہ خان کے ڈانس کی نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں،سُپر سٹار اداکارہ عائزہ خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور اپنی نٹ کھٹ ادائیں دکھاتے ہوئے فلم ” سپر سٹار “ کے گانے ” نوری “ پر رقص کر رہی ہیں ، ویڈیو کو 77 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
عائزہ خان کا ڈرامہ ” لاپتا“ کچھ دن قبل ہی نشر ہونا شروع ہوا ہے جس کی ابھی تک دو اقساط جاری کی گئیں ہیں لیکن کم وقت میں ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔
ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان ” ٹک ٹاکر “ کاکردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رحمان خان ،سارہ خان اور گوہر رشید بھی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،عائزہ خان اس ڈرامے میں بطور ” گیتی ‘ میوزیکل ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی ہیں ۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں عائزہ خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی،اداکارہ کی اس ویڈیو میں بھارت کی سینئر اداکارہ سری دیوی کی فلم کا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا تھا جس پر عائزہ خان رقص کیا، ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا'چاندی ایکس گیتی'۔
عائزہ خان بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر رقص کیا تھا،ویڈیو میں عائزہ خان نے پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔