ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کیخلاف بڑا فیصلہ

LHC-LDA
کیپشن: LHC-LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کیخلاف بڑا فیصلہ، گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی پراپرٹی پر کمرشل فیس وصولی غیرقانونی قرار دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے 2014 سے 2020 تک کمرشل فیس کیخلاف دائر کی گئیں درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے 73درخواستوں پر دسمبر میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے رولز 2020 آچکے ہیں، پہلے سے منظور شدہ کمرشل روڈز پر موجود پراپرٹی پر کمرشل اور کنوریزن فیس کی وصولی غیر قانونی ہے۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے جو فنڈز اکٹھے کرتا ہے اسے ڈکلیئر کرنے کا پابند ہوگا، ایل ڈی اے یہ بھی ظاہر کرے گا کہ یہ فنڈز کہاں کہاں خرچ کیے گئے؟ درخواستگزاروں نے ایل ڈی اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کمرشل فیس عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی جبکہ ایل ڈی اے کے وکلا کی جانب سے ان علاقوں میں فیس وصولی کو قانونی تقاضوں کے مطابق درست ہونے پر دلائل دیئے گئےتھے۔

Sughra Afzal

Content Writer