اداکار شان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اداکار شان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ  کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کرگئیں، نیلو بیگم اداکار شان کی والدہ ہیں اور عرصہ سے بیمار تھیں ۔ان کے نمازجنازے کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ نیلو بیگم نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔

اداکارہ کی موت کی خبر اداکار شان نے سوشل میڈیا کی معروف سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی۔

نیلو 12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے والی اداکارہ تھیں، نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا۔سرگودھا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی۔نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔

شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer