برائلر گوشت کی قیمت میں 65روپے کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں 65روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک)برائلر چکن آج پھر 10 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت 297 روپے کلو، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 137 روپے فی درجن ہے، بازار میں کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں، بے تحاشا مہنگائی سے شہری ٹینشن کا شکار ہونے لگے ہیں.

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر چکن مزید 10 روپے اضافے کے بعد 297 روپے کلو ہوگیا ہے، شہر میں چکن کی قیمت میں 9 روز میں 65 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔فارمی انڈوں کا ریٹ 137 روپے فی درجن ہونے کے باعث انڈے شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔ ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی قیمت 3990 روپے ہے۔جبکہ دیسی انڈوں کی شہر بھر میں کم سے کم 250 روپے فی درجن میں فروخت جاری رہی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 4 روپے بڑھ کر 194 روپے کلو، 2 دن میں 11 روپے اضافہ ہوا۔ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ بھی 4 روپے اضافے کے بعد 202 روپے کلو ہوگیا ہے، 2 روز میں 11 روپے اضافہ ہوا۔ لیکن سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہریوں کو نہ تو چکن دستیاب ہے اور نہ ہی انڈے مل رہے۔

دوسری طرف شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مچھلی کے بھی من مانے ریٹ مقرر رہے، کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوھل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں بیچی جاتی رہی۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں کھلا دودھ 90 سے 110 روپے کلو اور دہی 110 روپے فی کلو میں دستیاب رہی۔

علاوہ ازیں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج شہر میں سیب 2 روپے اضافے کے بعد 132 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 150 سے 170 روپے، امرود 80 روپے کلو پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 120 روپے ، کیلا 1 روپیہ اضافے کے بعد 81 روپے درجن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے تک فروخت جاری، شکرقندی 8 روپے اضافے کے بعد 55 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 70 روپے، فروٹر 1 روپیہ اضافے کے بعد 76 روپے درجن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے، کینو 2 روپے اضافے کےبعد68 روپے درجن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے، مارکیٹ میں سپیشل کنوکی آمدکا 8واں روز، قیمت 130 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 180 روپے تک فروخت ہوتارہا۔

مسمی 86 روپے درجن پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 120 روپے،انار 5 روپے کمی کے بعد 365 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 400 سے 420 روپے ، آلو 26 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 40 روپے کلو تک ، پیاز 3 روپےاضافےکےبعد33 روپےکلواوپن مارکیٹ میں 50 روپے کلو تک ، ٹماٹر 2 روپے اضافےکےبعد42 روپےکلو اوپن مارکیٹ میں 70 روپے، دیسی لہسن 275 روپے کلو پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 330 روپے تک، چائنہ لہسن 5 روپے کمی کے بعد 185 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 220 سے 230 روپے تک فروخت جاری ہے۔

 تھائی لینڈ ادرک 250 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک ، چائنہ ادرک 265 روپے کلو پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 310 روپے تک ، دیسی کھیرے کا ریٹ لسٹ سے غائب لیکن بازار میں 50 روپے کلو پر فروخت جاری، سبز مرچ کی ڈبل سنچری ختم، مزید 17 روپے سستی ہو کر 170 روپے کلو ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں اب بھی 200 روپے تک، شملہ مرچ کی سنچری برقرار، قیمت 3 روپے کم ہو کر 106 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 130 روپے کلو تک فروخت جاری ہورہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer