(جنید ریاض) پنجاب بھر کے 36 اضلاع کی تعلیمی بنیاد پر درجہ بندی رپورٹ جاری کردی گئی، لاہور کی ناقص کاکردگی 36 اضلاع میں لاہور کا 24واں نمبرپر رہا،اوکاڑہ پہلے اور ننکانہ صاحب دوسرے نمبر رہا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی درجہ بندی رپورٹ جاری کردی ہے۔ درجہ بندی سابقہ دور حکومت میں سی ایم روڈ میپ کے نام سے شروع کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی ناقص کاکردگی رہی، 36 اضلاع میں لاہور کا 24واں نمبر رہا جبکہ اوکاڑہ پہلے اور ننکانہ صاحب دوسرے نمبر رہا۔ لاہور کے 20 فیصد سکولوں میں فرنیچر کی قلت جبکہ تعلیمی لحاظ سے بھی لاہور کی ناقص کاکردگی رہی۔ذرائع کے مطابق تیسری جماعت کے ایل این ڈی ٹیسٹ میں لاہور صرف 33 فیصد اہداف پورے کرسکا۔