ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کے کیس کی سماعت ملتوی

 پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کے کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 9 پروفیسروں کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے کیس کی سماعت بائیس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کامران مجاہد , ڈاکٹرلیاقت امین حیدر, حافظ نعمان سمیت 9 پروفیسروں کے خلاف ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگا رکھا ہے۔عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مجاہد کامران کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے مجائد کامران کو بری کرنے کے لیےدرخواست فائل کر دی۔  یہ درخواست نیب کےنئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔