ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کالونیوں میں قبضہ مافیا سرگرم

ریلوے کالونیوں میں قبضہ مافیا سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے کالونیوں میں قبضہ مافیا سرگرم عمل، وزیر ریلوے کے قبضہ مافیا کے خلاف احکامات کے برعکس ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے برٹ انسٹیٹوٹ ریلوے کالونی میں ٹرانسپورٹروں نے ڈیڑے لگا لیے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں نے آئی او ڈبلیو سٹاف کی ملی بھگت سے ریلوے کالونی میں راستہ بنا لیا اور ڈی ایس ریلوے اور آئی او ڈبلیو سٹاف نے برٹ کالونی میں ٹرانسپورٹروں کو گاڑیاں کھڑی کرنے کی کھلی اجازت دیدی۔  ڈی ایس لاہور کی عدم توجہ کی وجہ سے ریلوے کالونیوں کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کی موجودگی سے کالونی کے رہائشیوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 آئی او ڈبلیو سٹاف ٹرانسپورٹروں سے اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور اس حوالے سے ڈی ایس لاہور ڈویژن کو متعدد مرتبہ شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

Shazia Bashir

Content Writer