ویب ڈیسک : احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کا کرپشن کیس میں مزید 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خوردبردکیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے۔