کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد برطانیہ میں انتقال کر گئے

کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد برطانیہ میں انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد شال 77 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نذیر احمد گزشتہ 2 ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، وہ گردوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔کے ایم ایس کے مطابق پروفیسر نذیر احمد نے سیاسی اور سفارتی محاذ پر تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے خدمات انجام دیں اور وہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔پروفیسر نذیر احمد شال شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار اور ماہرِ تعلیم تھے۔

Ansa Awais

Content Writer