ویب ڈیسک: سال نو پر دہشتگردی کے خدشے کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی خوشی سب کو عزیز ہوتی ہے اور ہر کوئی اسے یادگار بنانے کے لئے دوستوں اور عزیزواقارب کے ساتھ باہر نکلتا ہے، لیکن ایسے ہی دنوں میں عوامی جگہوں پر دہشت گردی کے واقعات جنم لیتے ہیں، اس کے ساتھ ہی نوجوان لڑکے نئے سال کی آمد پر خوشی منانے کے لئے موٹرسائیکلوں پر نکل پڑتے ہیں، جس سے بہت سے حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں منچلوں کے شور شرابے اور طوفان بدتمیزی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈبل سواری ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی، پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔