ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی خریداری کی حد میں کمی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری ایک ماہ میں 3 کلو سے زائد چینی نہیں خرید سکے گا۔ اس سے پہلے چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 کلو تھی۔اس کے علاوہ عام شہریوں کیلئے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، عام شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 89 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام شہری شناختی کارڈ دکھا کر 3 کلو چینی حاصل کر سکے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کارڈ پر بھی ماہانہ صرف 3 کلو چینی کی خریداری ہو سکے گی، بی آئی ایس پی کارڈ پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس نوٹیفکیشن پرعمل درآمد یکم جنوری 2023 سے کیا جائے گا۔