ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوش آمدید ،پیرس ہلٹن کی نیوائیر پارٹی اس دفعہ ہے ہٹ کے

paris hilton and paris world
کیپشن: paris hilton and paris world
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: ایک ملین ڈالر معاوضہ لینے والی ڈی جے پیرس ہلٹن  اب  نیو ائیر نائٹ   تقریب  کی میزبانی انوکھے ترین اور تاریخی انداز میں کرینگی۔

پیرس ہلٹن چین کے نائٹ کلبز سے لے کر۔۔ دبئی اور اسپین کے ساحلوں پر پارٹیوں کی میزبانی کرچکی ہیں لیکن اس دفعہ  سب کچھ ہے ذرا ہٹ کے۔ پیرس ہلٹن ''روبولوکس'' کے ورچوئل جزیرے کے الیکٹرونک سیٹ پر سال نو کی  تقریب کی میزبانی '' میٹا ورس'' پر کررہی ہیں۔ 

میٹاورس کی ورچوئل دنیا میں انہوں نے اپنا ایک جزیرہ تخلیق کیا ہے جسے'' پیرس ورلڈ'' کا نام دیا گیا ہے۔ پیرس ورلڈ کی ورچوئل سیر کرے والے صارفین وہاں دیکھ سکیں گے انکا بیورلے ہلز میں واقع شاندار گھر  اور ان کا ڈاگ مینشن، وہ اٹینڈ کرسکیں گے گذشتہ سال کے شروع میں مونیکا پئیر کیلے فورنیا  منقعد ہونے والی پیرس ہلٹن اور کارٹر رویم کی شادی کی تقریب ۔۔ وہ ان ک لگژری اسپورٹس کار اور تفریحی کشتی کو بھی ورچوئلی چلا سکیں گے۔ بہت کم معاوضے پر پیرس ورلڈ کی سیر کرنیوالے صارفین ورچوئل گارمنٹس بھی خرید سکیں گے  اورجیٹ سکی بھی چلاسکیں گے۔

 اپنے پرستاروں کے نام پیغام میں پیرس ہلٹن کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ جو کچھ آپ حقیقی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں وہ ڈیجیٹل دنیا بھی کرسکتے ہیں  میں اپنے چاہنے والوں کو اپنے خوابوں سمیت  وہ سب کچھ دینا چاہتی ہوں جسکے لئے ہم گذشتہ سال سے کا م کررہے تھے ۔

پیرس ہلٹن کی نئی میڈیا کمپنی'' 11:11 میڈیا'' کے ذریعے پیرس ورلڈ کو لانچ کیا گیا ہے جسے وہ والٹ ڈزنی کمپنی اور ٹائم انکارپوریٹڈ کے سابق ا یگزیکٹو بروس گرش کی مدد سے چلا رہی ہیں۔  یار رہے اس وقت پیرس ہلٹن 19 کنزیومرپراڈکٹ جن میں پرفیومز، اپیرل، لنگری، کاسمیٹکس، سن گلاسز ، گھڑیاں، جوتے ، ہینڈ بیگز، جیولری اور دیگر اشیا شامل ہیں جن کا ریونیو تقریبا 4 ارب ڈالرسے زائد ہے۔  '' 11:11 میڈیا'' کے ذریعے ہی انہوں نے ''دس از پیرس'' پوڈ کاسٹ کاآغاز کیا جس میں وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے حوالے سے گفتگو کرتی ہیں  اسی طرح وہ نیٹ فلیکس پر ٹی وی ریئیلٹی سیریز'' ککنگ ود پیرس'' اور '' پیرس ان لو'' بھی کرتی ہیں۔

 یادرہے پیرس ہلٹن سمیت درجنوں سیلیبرٹیز اس وقت مارک زگربرگ کی میٹا ورس ورچوئل ورلڈ کو جوائن کرچکے ہیں ۔ معروف گارمنٹس برانڈ ''ٹامی ہلفائگر'' نے روبولوکس پر پہننے کے لئے کپڑے لانچ کردئیے ہیں اسی طرح  اسپورٹس شوز کے معروف برانڈ ''نائکی'' نے اپنے ورچوئل برانڈ ''نائیکی لینڈ'' کا افتتاح کردیا ہے ۔ نائیکی لینڈ میں وزیٹررز اپنے دوستوں کے ساتھ ڈاج بال کھیل سکیں اور ائیر فورس ون اسنیکرز کے ورچوئل چوڑے کے ساتھ میڈل بھی جیت سکیں گے۔

ریپر لل نیس اور ٹریوس اسکاٹ گذشتہ ساتھ اپنے لاکھوں ورچوئل پرستاروں کے سامنے ورچوئل کنسرٹ میں پرفارم کرچکے ہیں۔