ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے
کیپشن: city 42-Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بعد ن لیگ کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے، وہ ریاض جانیوالی پرواز 739 پر روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی ہنگامی پرواز لی تو تین ہی روز کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے جس پر سیاسی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

کچھ سیاستدان سعودی عرب میں کسی این آر او کے ہونے کا بھی ذکر کر رہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف دو روز سعودی عرب میں قیام کے بعد واپس پاکستان آئیں گے جبکہ تین جنوری کو اسلام آباد میں نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے۔