سٹی 42:بجلی صارفین بڑی پریشانی میں پھنس گئے۔ آن لائن بلوں کی وصولی نہ ہونے سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔
ویب سائٹ میں فنی خرابی کے باعث آن لائن بل رُک گئے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریلیف کیساتھ بلوں کی دوبارہ پرنٹنگ سے ڈلیوری کاعمل سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ریکوری متاثر ہونےکےخدشات بڑھ گئے ۔
وزیراعلیٰ کی طرف بجلی کے بلوں پر ریلیف تو مل گیا لیکن لیسکو کا سسٹم آڑے آگیا، آن بلوں کی وصولی نہ ہونے سے لاکھوں صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔
واضح رہے کہ لیسکو نے لاکھوں صارفین کو دو سے چار ستمبر تک بلوں کی مقررہ تاریخ دے رکھی ہے، جس کےبعد جرمانہ عائد کر دیا جائیگا۔