ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا کرکٹ سیزن، پی سی بی کو صوبائی ٹیمز کے لیے سپانسر کی تلاش

PCB looking for sponsors
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن، پی سی بی کو 6 صوبائی ٹیمز کے لیے سپانسر کی تلاش ہے۔

 تفصیلات کےمطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2022 اور 2023 کے لئے پی سی بی نے چھ صوبائی ٹیموں کےسپانسرکی تلاش شروع کردی ہے،بورڈ حکام ٹیموں کے لئے معیاری سپانسر کی تلاش میں سرگرداں ہیں، تاہم گزشتہ تین سال میں سدرن پنجاب مناسب سپانسر حاصل کرنے والی واحد ٹیم ہے۔

  پی سی بی مجموعی طور پر گزشتہ تین سیزنز میں ٹیموں کے لئے معیاری سپانسر تلاش کرنے میں ناکام رہا ہے، سیزن میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کے سپانسرز سیزن کے دوران ہی اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نئے سیزن کی سپانسر شپ کے لیے بورڈ حکام کی مختلف سپانسرز سے گفتگو جاری ہے، بورڈ حکام سپانسر شپ کے معاملے پر قواعد و ضوابط میں رد و بدل پر بھی غور کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer