ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ: لاہور زمان پارک میں امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے بینر آویزاں، بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ پی پی 141 کے کارکنان کی جانب سے لگایا گیا ہے۔کیمپ میں بھوک ہڑتال کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔بینرز پر امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے ہمیں سنا جائے۔

مظاہرین نے زمان پارک سے نکلتے احتجاج فواد چوہدری کی گاڑی کو رک لیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم 2009سے تحریک انصاف کے ساتھ ہے ٹکٹ ہمارا حق ہے۔ جس پر  فواد چوہدری نے کارکنان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز آگے پہنچاؤ گا۔

Bilal Arshad

Content Writer