ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی حلف برداری آج، مریم نواز سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع

حمزہ شہباز کی حلف برداری آج، مریم نواز سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈٰیسک) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر   اسپیکر قومی اسمبلی آج  صبح ساڑھے گیارہ بجے  نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئیں،پنڈال سجانے کے لئے ٹیمیں گورنر ہاؤس گراؤنڈ پہنچ گئیں، اسٹیج پر ایک روسٹرم اور بیک پر بڑی ایل ای ڈی لگائی جائے گی،200صوفےاور 600کرسیاں لگائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف آج نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے  گورنرہاؤس میں حلف لیں گے، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں ڈیڑھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے،  تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،اسدکھوکھر،حسن مرتضیٰ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ رات نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف لینے کی تیسری درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔