ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ؟ وزیراعظم نے اہم فیصلہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ؟ وزیراعظم نے اہم فیصلہ کردیا
کیپشن: Petroleum Prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عوام مہنگائی کی نئی لہر سےبال بال بچ گئے،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نےقیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی،اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،وزیراعظم نےقیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی،اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی تھی،اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی دو الگ الگ تجاویز دیں،موجودہ لیوی کے بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات 10 روپے 64 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی،فی لیٹر 30 روپے لیوی پر پیٹرولیم مصنوعات 27 روپے 63 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویزدی گئی۔

مزید پڑھئے: یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا امکان ?

اوگرا نے پیٹرول 5 روپے 67 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے،لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی،اوگرا نے یہ اضافہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر تجویز کیا ہے،اوگرا نے 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے الگ تجویز بھی دی۔

فی لیٹر 30 روپے لیوی کے حساب سے پیٹرول27 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا،فی لیٹر 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی سپیڈ ڈیزل21 روپے 39 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی،اس وقت پیٹرول پر 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل پر موجودہ لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے، وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی،پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے فی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 76 پیسے،مٹی کا تیل 80 روپے فی لٹرجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لٹر برقراررہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer