ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وبا سے بچاؤ کیلئےگولیاں بنانے پر کام شروع

special report
کیپشن: special report
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکی دواساز کمپنی فائزر کی عالمی وبا کورونا وائرس سےبچاو کیلئےویکسین کےبعدگولیاں بنانےپرکام شروع کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی دواساز کمپنی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہےکہ کورونا کی گولیوں کاامریکہ اور بیلجیئم میں ٹرائل جاری ہے،دوا کی کامیابی کی صورت میں  رواں سال کے آخر میں گولیاں مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی،ابھی تک دنیا میں کورونا سے بچاو کے لیےویکسین کے علاوہ کوئی دوسری دوا موجود  نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق ویکسین کااثر نہ ہونےکی صورت میں مریض کو وباسےبچنے کیلئے یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی،امریکی دواساز کمپنی کا کہنا ہے کہ 25 مئی تک 60 سے زائد افراد پراس نئی دوا کا ٹرائل مکمل کر لیا جائےگا جس کی کامیابی کی صورت میں ٹرائل کا پیمانہ وسیع کر دیا جائے گا۔