سعید احمد : پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی-
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے پاکستان سے براہ راست امریکہ پرواز جائے گئی، پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کیلئے نہیں چلائیں، پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری, حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے، پی آئی اے نے وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلا از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے، پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے۔
سی ای او ارشد ملک نے اس ضمن میں خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ ائیر مارشل ارشد ملک کے مطابق آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا۔
یاد رہے ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے اس پھیلائو کوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں