ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انڈیا میں کیا کھانے کی اجازت نہیں،تفصیل سامنے آ گئی

India, Pakistani Team, Beef prohibition, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شریک پاکستانی سکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے لیے بیف دستیاب نہیں ہو گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے لیے بیف دستیاب نہیں ہو گا، پاکستان ٹیم کے کھانے کے مینیو میں چانپیں، مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدر آباد کی مشہور بریانی شامل ہے، روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانے میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہو گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان 345 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ نے میدان مار لیا

 بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ٹیم نے سٹیڈیم منتظمین سے باسمتی چاول، بولو گنیز ساس کے ساتھ سپیگیٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے چیٹ میل میں حیدر آبادی بریانی شامل ہو گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان ٹیم حیدر آباد میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کرے گی۔